علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

صحافیوں کی تنظیم KSUWJF کی جانب سے سیلاب زدگان کے لئے ریلیف فنڈ جمع کیاجائے گا


بیدر: 21/جولائی (وائی آر) مولانا بدرالدین اجمل قاسمی ایم پی نے پارلیمنٹ میں بتایاکہ آسام کے0 3اضلاع میں تقریبا50لاکھ لوگ بھیانک سیلاب سے متاثر ہیں۔ ایس آئی او کے مطابق آسام، بہار اور مغربی بنگال تباہ کن سیلاب کی زد میں ہیں۔

ان ریاستوں کے 80اضلاع کے 70تا80لاکھ لوگ سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہوچکے ہیں۔ مذکورہ تینوں صوبہ جات میں فوری امداد کے لئے بیدر ضلع کے صحافیوں کی تنظیم کرناٹک اسٹیٹ اُردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن (KSUWJF) نے بیدر اور بسواکلیان شہروں میں ریلیف فنڈ جمع کرنے کافیصلہ کیاہے۔

23/جولائی بروزمنگل 11:30بجے دن بیدر اوربسواکلیان میں ریلیف فنڈ جمع کرنے کاآغاز ہوگا۔ تاجرحضرات، اسکول اورکالج کے طلبہ اس مہم میں حصہ لے سکتے ہیں۔بیدر میں سید یداللہ حسینی صدر، محمدیوسف رحیم بیدری جنرل سکریڑی، محمد عبدالصمد منجووالا خازن، اور صحافی مفتی افسرعلی نعیمی ندوی کے علاوہ دیگر صحافی ریلیف فنڈ کے حصول کے لئے عوام تک پہنچیں گے۔

اسی طرح بسواکلیان میں کرناٹک اسٹیٹ اُردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن (KSUWJF)شاخ بسواکلیان کے صدر جناب میراقبال علی، جناب خواجہ سرتاج الدین جنرل سکریڑی اور جناب رؤف علی خازن کے علاوہ محمدنعیم الدین چابکسوار نائب صدرعوام،اسکول اورکالجس تک پہنچیں گے۔ زائد تفصیلات کے لئے نعیم الدین چابکسوارسے9448350164 پررابطہ کرسکتے ہیں۔

جناب محمدیوسف رحیم بیدری سکریڑی کرناٹک اسٹیٹ اُردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن (KSUWJF)ضلع بیدر نے ضلع بیدر کی عوام، تاجر، طلبہ اور اولیائے طلبہ کے علاوہ ملی اداروں سے دست ِ تعاون دراز کرنے کی اپیل کی اور بتایا کہ جمع شدہ رقم کی ڈی ڈی چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں جمع کی جائے گی۔

تعاون عمل اوردیگر تفصیلات کے لئے 9845628595/9341865463/9986547969 پرفوری رابطہ کرسکتے ہیں۔

One thought on “صحافیوں کی تنظیم KSUWJF کی جانب سے سیلاب زدگان کے لئے ریلیف فنڈ جمع کیاجائے گا

  • محمد یوسف رحیم بیدری

    شکریہ بھائی

    Reply

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!