تازہ خبریںخبریںعالمی

پاکستان دفاعی امداد پر لگی روک کو ہٹانے کے لیے اپنی پالیسیوں میں تبدیلی کرے: امریکہ

واشنگٹن: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے امریکہ کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہفتہ کو واشنگٹن پہنچنے کے بعد امریکی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے کہا کہ اگر اسلام آباد اپنی کچھ پالیسیوں میں تبدیلی کرتا ہے تو اس کو دی جانے والی دفاعی امداد پر لگی روک کو ہٹانے پر نظر ثانی کی جا سکتی ہے۔

مسٹر خان کے دورہ کے سلسلہ میں صحافیوں سے بات چیت میں امریکی افسر نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کا دورہ کرنے کے لئے مسٹر خان کو دعوت دے کر امریکہ نے اسلام آباد کو ایک پیغام بھیجا ہے کہ رشتوں کو بہتر بنانے اور مستقل تعاون کی تعمیر کے لئے دروازہ کھلا ہے۔ پاکستان کو امریکی سیکورٹی مدد جاری رکھنے کے سلسلہ میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے افسر نے کہا’’سیکورٹی ا مداد اب بھی ملتوی ہے‘‘۔

ٹرمپ انتظامیہ نے جنوری 2018 میں پاکستان کی دفاعی ا مداد ملتوی کر دی تھی اور اس کے بعد یہ پہلی بار ہے جب کسی امریکی اہلکار نے اس معطلی کو ہٹانے کے امکان پربات چیت کی ہے۔ افسر کا کہنا ہے’’پاکستان کو دہشت گردی اور علاقائی امن کے تئیں اپنی پالیسیوں کو تبدیل کرنا ہوگا‘‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!