تازہ خبریںخبریںقومی

کورونا ویکسین کا پٹنہ ایمس میں کل سے ’ہیومن ٹرائل‘، ڈاکٹرس پُرامید

پٹنہ ایمس کے سپرنٹنڈنٹ سی ایم سنگھ نے بتایا کہ پہلے فیز میں سیفٹی کے ساتھ کم لوگوں پر ہی ٹرائل کیا جائے گا۔ اس میں کامیابی ملنے کے بعد دوسرے اور تیسرے فیز کا ٹرائل شروع ہوگا۔

ہندوستان میں کورونا انفیکشن (کووڈ-19) کے بڑھتے قہر کے درمیان 7 جولائی سے بھارت بایوٹیک کے ذریعہ تیار کردہ ویکسین کا ہیومن ٹرائل شروع ہونے والا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بہار کی راجدھانی پٹنہ واقع ایمس کو کورونک ویکسین ٹرائل کے لیے ملک کے 12ویں ادارہ کی شکل میں منتخب کیا گیا ہے۔ ویکسین کا ٹرائل تین فیز میں کیے جانے کی بات سامنے آ رہی ہے اور اس ویکسین کو لے کر ڈاکٹرس کافی پرامید ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اس ویکسین کو 15 اگست کو باضابطہ لانچ کرنے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں اور بتایا جا رہا ہے کہ اگر ہیومن ٹرائل میں سب کچھ ٹھیک رہا تو بہت جلد ویکسین بازار میں دستیاب ہوگی۔

اس درمیان پٹنہ ایمس کے سپرنٹنڈنٹ سی ایم سنگھ نے بتایا کہ پہلے فیز میں سیفٹی کے ساتھ کم لوگوں پر ہی ٹرائل کیا جائے گا۔ اس میں کامیابی ملنے کے بعد دوسرے اور تیسرے فیز کا ٹرائل ایمس کے ڈاکٹروں اور ویکسین بنانے والی کمپنی یعنی بھارت بایو ٹیک کے ساتھ مرکزی صحت محکمہ کے افسران و سائنسداں کی دیکھ رکھ میں کیا جائے گا۔ ہندی نیوز پورٹل ‘نیوز 18’ پر شائع ایک رپورٹ میں سی ایم سنگھ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 7 جولائی سے ان والنٹیرس پر ٹرائل شروع کیا جائے گا جو اپنی خواہش سے اس میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ والنٹیر کی سبھی طرح کی جانچ کی جائے گی اور جو لوگ فٹ ہوں گے ان پر ہی ویکسین کا ٹرائل ہوگا۔

پٹنہ ایمس کے سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ ویکسین کے ہیومن ٹرائل کے بعد اس کے ریزلٹ کو آبزرو کیا جائے گا اور پھر اس کے آگے کی کارروائی پر توجہ دی جائے گی۔ انھوں نے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ بہار میں کورونا مریضوں کا ریکوری ریٹ 74.09 فیصد ہے اور امید ہے کہ آگے حالات مزید بہتر ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں کورونا کے معاملے تیزی سے بڑھتے جا رہے ہیں اور بہار میں کورونا کے ساڑھے گیارہ ہزار معاملے سامنے آ چکے ہیں جب کہ 88 لوگوں کی موت بہار میں ہوئی ہے۔ سی ایم سنگھ نے کہا کہ ریاست میں مہاجر مزدوروں کی واپسی کے بعد کورونا انفیکشن والے مریضوں میں اچانک اضافہ ہوا اور بیشتر وہ مزدور ہیں جو مہاراشٹر، دہلی، گجرات، ہریانہ، اتر پردیش اور راجستھان سے بہار پہنچے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!