خاتون اور بچہ لاپتہ
بیدر: 16/جولائی ( وائی آر ) بیمل کھیڑا پولیس اسٹیشن کے ھدود میں آنے والے موگدال دیہات کی رہائشی جیوتی زوجہ ستیش ہوسلی (30سالہ)اپنے 6سالہ بچے کے ساتھ لاپتہ ہے۔ 7جولائی کو منااکھیلی میں آدھار کارڈ بناکر واپس آنے کا کہہ کر گئی ہوئی گھر واپس نہیں آئی۔
یہ بات لاپتہ خاتون کے شوہر نے بیمل کھیڑا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ لاپتہ خاتون کا قد4.6فٹ ہے۔ گول چہر ا، سانولا رنگ ہے۔ جس وقت وہ لاپتہ ہوئی جسم پر چاکلیٹ کلر کی ساڑی، اور کالے رنگ کابلاؤز پہنے ہوئی تھی۔کنڑا میں بات کرتی ہے۔
لاپتہ لڑکے کانام راہل ہے۔ جس کاقد3.6فٹ ہے۔ جسم پر پٹہ دار شرٹ اور جینس پینٹ پہناہواتھا۔ کنڑا میں بات کرتاہے۔ جس کسی کو ملیں بیمل کھیڑاکے 08483-275444,277188,226700
یاپھر08742-263601پر رابطہ کرنے بیمل کھیڑا پولیس اسٹیشن ذرائع نے پریس نوٹ میں کہاہے۔