دیگر ریاستیںریاستوں سے

وابستگان‌‌ِ جماعت اسلامی سیلاب کے متاثرین کی بساط بھر امداد کے لیےعملی اقدامات کریں : امیر حلقہ بہار

جماعت اسلامی ہند ، بہار کے محترم امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی نے ریاست بہار میں سیلاب کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تمام کارکنان و ارکان کو بلا تفریق مذہب و ملت سیلاب متاثرین کو بڑھ چڑھ کر راحت بہم پہنچانے اور مدد کرنے کی ہدایت دی ہے۔

امیر حلقہ نے جماعت اسلامی ہند، بہار کے ارکان و کارکنان کے نام جاری ایک سرکلر میں کہا ہے کہ ریاست کے شمالی حصوں میں ہر سال سیلاب آتا ہے اور کافی تباہی ہوتی ہے ۔ یہ ایک قدرتی آفت ہے ۔ لہذا ایسی مصیبتوں اور پریشانیوں سے بچنے کے لئے اللہ سے دعا کرنی چاہئے نیز اپنے جیسے متاثر انسانوں کی حسب استطاعت مدد کرنی چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے تحفظ اور راحت کاری کی سمت میں سرکاری مشینری اپنی سطح پر کام کر رہی ہے لیکن سماجی اور تنظیمی سطح پر بھی کوششیں کی جانی چاہئے ۔ اسلام میں مصیبت زدہ لوگوں کو مدد کرنے کی تاکید کی گئی ہے اس لئے سیلاب متاثرین کی مدد کرنا ہمارا دینی فریضہ بھی ہے ۔

مولانا رضوان احمد نے سوسایٹی فار برائٹ فیوچر کے کارکنان و وابستگان سے بھی کہا ہے کہ وہ پانی اور سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنے اور خشکی تک پہنچانے میں اپنی فنی مہارت کا مظاہرہ کریں ۔

بتایا جا رہا ہے کہ امیر حلقہ مستقل اپنے نظمائے علاقہ جات سے سیلاب متاثرین اور راحت کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ ضروت پڑنے پر خودبھی متاثرہ علاقے کا دورہ کریں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!