خبریںقومی

سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے راہل گاندھی نے کی کانگریس کارکنان سے اپیل

اس وقت ملک کے کئی علاقوں میں سیلاب کی صورت حال کافی سنگین بنی ہوئی ہے۔ اس مشکل حالات میں کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے پارٹی کارکنان سے آگے آنے کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے اس سلسلے میں ٹوئٹ کیا ہے کہ ’’آسام، بہار، اتر پردیش، تریپورہ اور میزورم میں سیلاب سے حالات بے قابو ہو گئے ہیں۔ معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو گیا ہے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’میں ان سبھی ریاستوں کے کانگریس کارکنان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ عام لوگوں کی راحت اور بچاؤ کام میں فوری طور پر سرگرم ہوں۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!