وزڈم ہائی اسکول کے طلبہ کی شاندار کامیابی پر بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کی جانب سے تہنیت
بیدر: 14جولائی، افسرعلی نعیمی ندوی کی اطلاع کے مطابق بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن اس سال جولائی تا جولائی روزہ مہم ”آؤ تعلیم اسلام حاصل کریں“ چلا رہی ہے، اس مہم کے ضمن میں ممتاز فنکشن ہال نور خان تعلیم، بیدر میں جلسہ تقسیم انعامات منعقد ہوا۔
اس جلسہ تقسیم انعامات میں جناب محمد آصف الدین صاحب رکن مجلس عاملہ بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن وریاستی رکن مجلس شوریٰ جماعت اسلامی ہند کرناٹکا نے اپنی صدارتی خطاب میں کہا کہ نئی نسل طلبہ کو ہر نیا دن ایک نیا چیلنج در پیش ہے، ایسے چیلنجز کے دور میں ان کی صحیح نشو نما اور تربیت اور شخصیت میں تندیلی نمایاں طور پر نظر آنے کے لیے اساتذہ اپنا رول ادا کریں، سماج بہترین ماحول فراہم کریں اور ماں باپ ان کے خلاقی معیار بڑھانے کے لیے ہر ممکنہ کوشش کریں اور اپنی جد و جہد جاری رکھیں۔
اس موقع پر BIE کی جانب سے وزڈم ہائی اسکول کے محمد سفیان ولد محمد صلاح الدین اور قرۃ العین بنت محمد آصف خان کوسرٹیفکٹ اور انعامات کے ساتھ تہنیت کی گئی۔ جلسہ کی نظامت کا فریضہ محمد معظم چیف آرگنائزر BIEنے انجام دی۔