تازہ خبریںخبریںقومی

محمودمدنی کےبعددارالعلوم دیوبند بھی ہوا مودی پرمہربان، پارلیمنٹ میں مودی کی تقریرکوکہا تاریخی خطاب

مولانا محمود مدنی کے بعددارالعلوم دیوبند بھی ہوا مودی پر مہربان، محمد سفیان قاسمی مہتمم دارالعلوم کی دستخط کنندہ پریس ریلیزمیڈیا کے لیے جاری کیا۔ پارلیمنٹ میں مودی کی تقریرکوکہا تاریخی خطاب، وزیر اعظم کے عزائم وارادوں کے لئے نیک خواہشات وتمناؤں کا اظہار کیا۔

دیو بند: 28 مئی (پریس ریلیز) دارالعلوم وقف دیوبند کے لیٹر ہیڈ پر محمد سفیان قاسمی مہتمم دارالعلوم کی دستخط کنندہ میڈیا کے لیے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق “پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں بلا تفریق حز ب اقتدار اور اختلاف کے تمام نومنتخب ممبران پارلیمنٹ کے حوالے سے ملک کے 125 کروڑ عوام کے نام وزیراعظم جناب نریندرمودی صاحب کا نئی امیدوں اور باہمی اعتماد کو جلا بخشنے والے تاریخی خطاب کے نہایت مثبت اورخوشگوار اثرات ہندوستان کے تمام طبقات میں یکساں طور پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔ اور ملک کے تمام مقتدراور سنجیدہ فکر اوروسیع سوچ رکھنے والے طبقات کی جانب سے اس خطاب کی تاریخی حیثیت و اہمیت کو بلا تفریق مذہب و ملت اور وطن عزیز میں بسنے والی تمام اقوام و طبقات کے لئے ایک نیک فال اور ایک نئی صبح کا آغاز تصورکیا جا رہا ہے۔

بالخصوص اقلیتوں کے حوالے سے وزیر اعظم کے سیکولر عزائم و ارادوں کی پختگی کے اظہار سے اقلیتوں میں امید اور اعتماد کے نئے چراغ روشن ہوئے ہیں۔ سب کا ساتھ سب کا وکاس جیسے خوشنما نعروں میں سب کےوشواس کا اضافہ جو کہ کسی بھی ملک کی ترقی و خوشحالی میں بنیادی اکائی کی حیثیت رکھتا ہے، جس کی تاریخی حقیقت کی جانب بیان میں 1857 کے حوالے سے آزادی وطن کی مشترکہ جدوجہد اور اس کے ثمرآور نتائج کی وضاحت بھی کی گئی ہے۔

وزیر اعظم کی یہ نئی فکری پرواز ملک میں خوش آئند تبدیلی اور مثبت سوچ کے فروغ کی حوصلہ افزائی کی جانب اشارہ کرتی ہے۔ ہم ان عزائم اور ارادوں کے پورا ہونے اور شرمندہ تعبیر کیے جانے کی امید ہوں تمنا کے ساتھ اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا بھی کرتے ہیں کہ آنے والا وقت ملک میں امن وعافیت و سلامتی و بھائی چارگی اور بلا تفریق مذہب و ملت فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور تاریخ ساز روایات کے فروغ کے وزیراعظم کے عزائم اور ارادوں کو پورا کیے جانے کا ذریعہ ثابت ہو ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!