علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

گروشانتپا کے ساتھ – گھرکے صحن میں بات نامی تقریب کاانعقاد

بیدر: 14/جولائی (وائی آر) گروشانتپا ایک ایسے شخص ہیں جوثقافت کے امبیسڈر کہے جاسکتے ہیں۔ ایک اچھے وچاروں والے ترقی پسند مفکر ہیں۔ ان کی تخلیقات میں ذات پات سے دوری اور، یکسا ں ماحول ملتاہے جس کے ہوتے ہوئے انھوں نے 300معاصر وچن لکھے ہیں۔ تاکہ سماج میں تبدیلی آئے۔ یہ باتیں کنڑا ساہتیہ پریشد کے صدر سریش چن شٹی نے کہیں۔

شہر کے مہیش نگر میں واقع شرن ساگر کے مکان پر ضلع اور تعلقہ کنڑ اساہتیہ پریشد کے اشترک سے 19ویں ”گھر کے صحن میں بات“ نامی پروگرام رکھاگیاتھا۔ جس کا افتتاح سریش چن شٹی نے کیا۔ ”وچن بیمبا“ نامی تخلیق پر پرنسپل چن بسوا ہیڑے نے روشنی ڈالی اور کہاکہ اگر یہ کتاب سب کے گھروں میں رہے تو بہتر رہے گا۔ اس میں بسویشور کی والدہ کادل ہے۔ سخت باتوں کاجواب ہے۔

اسی طرح معاصر حوالے سے پلاسٹک کی تباہ کاریوں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ سادہ اور آسان پیرائے میں اس کو لکھاگیاہے۔ یہ ایک روشن راستہ ہے۔ مؤظف پرنسپل پروفیسر مناشٹی بیڑکیری نے اپنے سمواد میں کہاکہ ان کی زندگی میں تفکر، تدبر، مساوات اور انسانیت ہے۔ یہ عمردیویندرپا ماسٹر اور بیلگام کی ماں ماتے واگدیوی اور ماتے کومو دیوی سے متاثر ہے۔اس موقع پر گروشانتپا ننگدلی اور ان کی بیوی کو تہنیت پیش کی گئی۔

بیدر ضلع پربھود ویدیکے، ضلع ویبھو سمیتی، بسواکیندر، مہیش نگر، کریشی نگر، الم پربھو نگر، کیلاش نگر، ویویکانند کالونی، آروی بیڈپ کالونی، سی ایم سی گلی کے سینکڑوں افراد موجود تھے۔ تقریب میں بسواراج بلو، بھگونت ننگادلی، شیوشنکرٹوکرے، شرنپا نرگوڈی، پنچاکشری پنیہ شٹی، ایم جی دیشپانڈے، کستوری پٹ پی، چندرکانت پوستے، چندرشیکھرسوم شیٹی، شیوکمار کٹے، ویجناتھ سجن شٹی اور دیگر موجودتھے۔

خواتین قلمکاروں میں مینکاپاٹل، جے شری سکالے، ودیاوتی بلور، پنچاکشری پنیہ شٹی اور سریش چن شٹی کو اعزاز بخشا گیا۔ تقریب کی صدارت تعلقہ کنڑاساہتیہ پریشد کے صدر ایم ایس منوہر نے کی۔ ٹی ایم موچچے نے نظامت کی جبکہ سدروڈ بھالکے نے اظہارتشکرکیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!