نوجوت سنگھ سدھو پنجاب میں وزارت کے عہدہ سے مستعفی
نئی دہلی: 14 جولائی-کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو نے پنجاب کابینہ سے استعفی دے دیا ہے.مسٹر سدھو نے ٹوئٹر پر اپنا استعفی پوسٹ کرتے ہوئے یہ اطلاع دی ہے۔ استعفی پر 10 جون کی تاریخ درج ہے اور یہ کانگریس صدر کاعہدہ چھوڑ چکے راہل گاندھی کو لکھا گیا ہے.
گزشتہ کافی دنوں سے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ کے ساتھ تنازعات کے سبب شہ سرخیوں میں رہے 55 سالہ سدھو نے ٹوئٹ میں لکھا ہے’’میں پنجاب کابینہ سے استعفی ٰدے رہا ہوں‘‘۔ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا ہے’’اپنا استعفیٰ پنجاب کے وزیر اعلی کو بھیج رہا ہوں‘‘۔مسٹر سدھو کا استعفی کابینہ میں ردوبدل کے بعد آیا ہے جس میں انہیں اہم محکمہ سے ہٹا دیا گیا تھا۔