بیدر: بیوہ مراٹھی خاتون کے ساتھ جسکام کاناروا سلوک، شکایت کے باوجود برقی سربراہی نہیں
بیدر:9/جولائی (وائی آر) سلائی کاکام کرنے والی ایک محنت کش بیوہ مراٹھی خاتون گذشتہ 25گھنٹوں سے برقی سربراہی منقطع ہونے سے اندھیرے میں کام کرنے پر مجبور ہے۔ جسکام میں شکایت کرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں۔
تفصیلات کے بموجب ایم آرپلازا، تعلیم صدیق شاہ بیدر میں واقع رینو کا ماتا لیڈیز ٹیلر کی مالک پریملابائی نامی مراٹھی بیوہ خاتون کل 10بجے صبح سلائی کی اپنی دوکان پر آئیں تو برقی سپلائی منقطع نظر آئی جبکہ پاس پڑوس کی دوکانوں میں برقی سپلائی موجودتھی۔ 11:20کو خاتون نے جسکام شکایت سنٹر موقوعہ بیگم بازار پر اپنی دوکان میں برقی سربراہی نہ ہونے کی شکایت درج کرائی۔کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔ 1:45کو دوبارہ شکایت کی گئی۔ سارادن گزرگیا لیکن کوئی ایکشن نہیں لیاگیا۔
آج 9/جولائی کی صبح 11بجے تیسری دفعہ شکایت درج کرائی گئی۔ کہاگیاکہ آدھے گھنٹے میں سپلائی بحال ہوگی۔ لیکن نہیں ہوئی۔ 12:15کو چوتھی دفعہ شکایت درج کرانے کے باوجود تادم تحریر محکمہ جسکام کی طرف سے مراٹھی بیوہ خاتون کو کوئی راحت نہیں ملی ہے۔ وہ اندھیرے میں سلائی کرنے پر مجبور ہیں۔ ان کے برقی کنکشن کا نمبر31658ہے۔