تازہ خبریںریاستوں سےکرناٹک

کرناٹک میں 12 اراکین اسمبلی کا استعفیٰ، کانگریس۔ جے ڈی ایس اتحاد کی حکومت خطرے میں

بنگلور: 06جولائی- کرناٹک میں ہفتے کے روز اچانک پیش آنے والے سیاسی واقعات سے کانگریس۔جے ڈی ایس اتحاد کے 12 اراکین اسمبلی کے اسپیکر کے این رمیش کو استعفیٰ بھیجنے سے ریاست کی کماراسوامی حکومت کے لیے سنگین خطرہ پیدا ہو گیا۔ 
باوثوق ذرائع کے مطابق آج دوپہر کو ایک ڈرامائی واقعہ میں بر سر اقتدار اتحاد کے 12 اراکین اسمبلی نے اپنا استعفیٰ سونپ دیا۔ اسپیکر کے دفتر میں ملاقات کے بعد اراکین نے اشارہ دیا کہ حکومت میں کچھ موجودہ اراکین اسمبلی بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!