علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

کرناٹک اسٹیٹ اُردوورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن بیدرکا ہفتہ واری اجلاس، صحافیوں کی تہنیت

بیدر: 6/جولائی (وائی آر) کرناٹک اسٹیٹ اردوورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن(KSUWJF) بیدرکاہفتہ واری اجلاس 6/جولائی بروز ہفتہ مسیح الدین احمد قریشیہ الماس میموریل ہال،تعلیم صدیق شاہ بیدر میں زیر صدارت سید یداللہ حسینی صدر KSUWJF بیدرمنعقد ہوا۔اس ہفتہ واری اجلاس میں صحافیوں کی اس تنظیم کے استحکام پرغور کیاگیا۔ جناب محمدعبدالصمد منجووالا (خازن) اورنیوز پورٹل”آواز نیوز“ کے ایڈیٹر جناب محمد نجیب الدین بگدل نے مائیکروپلاننگ کی ضرورت پرزوردیا۔

بعدازاں اس اجلاس میں چینل نمبر137، Nxt Setup boxپر نشر کئے جانے والے E7 Newsکے مالک اور صحافی جناب محمدالیاس احمدکی شالپوشی اور گلپوشی کے ذریعہ انہیں تہنیت پیش کی گئی اوران کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے فیڈریشن کے ذمہ داران نے ان کے سامنے اردو چینل بھی شروع کرنے کی تجویز پیش کی۔ جناب محمدالیاس احمد نے تہنیت قبول کرنے کے بعد اس بات کاانکشاف کیاکہ میرامقصد اردو چینل ہی شروع کرنے کاتھا لیکن اردو عملہ دستیاب نہ ہونے سے گذشتہ ڈیٹرھ سال سے کنڑا چینل چلارہاہوں۔اگر آپ حضرات کاتعاون رہا اور رہنمائی میسر آئی تو اردو چینل بھی شروع کیاجائے گا۔

کرناٹک اسٹیٹ اردوورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن بیدر نے انہیں تیقن دیاکہ ہرممکن تعاون ہم کریں گے۔کرناٹکا وجے سینے کے ضلع صدر پروین قطب آباد اور نوجوان صحافی محمدسلمان کی شال وگلپوشی کے ذریعہ ہمت افزائی کی گئی تاکہ صحافت کے رموزسیکھتے ہوئے اس میدان میں وہ خوب ترقی کریں۔ پروگرام کاآغاز تازہ کار صحافی مفتی افسرعلی نعیمی ندوی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ نظامت کافریضہ محمدیوسف رحیم بیدری جنرل سکریٹری نے انجام دیا۔ مفتی افسرعلی نعیمی ندوی کی دعا پر اجلاس اختتام کوپہنچا۔

One thought on “کرناٹک اسٹیٹ اُردوورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن بیدرکا ہفتہ واری اجلاس، صحافیوں کی تہنیت

  • محمد یوسف رحیم بیدری

    خبر کی اشاعت کے لئے ممنون ہوں

    Reply

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!