مختصر مگر اہم

کیجریوال اسپتال پہنچے: جنسی زیادتی کا شکار بچی سے کی ملاقات ،10 لاکھ روپے مالی امداد کا کیااعلان

نئی دہلی: وزیر اعلی اروند کجریوال ہفتہ کو دہلی کے مضافاتی علاقہ دوارکا میں آبروریزی کا شکار چھ سال کی معصوم سے ملنے صفدر جنگ اسپتال پہنچے۔

6سال کی معصوم کے ساتھ منگل کو دوارکا میں بہلا پھسلا کرپڑوس کے ہی ایک شخص نے معصوم کے ساتھ زیادتی کی،ڈاکٹروں کے مطابق بچی کی حالت اب خطرے سے باہرہے اور اس کا صفدر جنگ اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔آبروریزی کے ملزم کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!