علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

بیدر میں ماب لنچنگ کے خلاف احتجاجی ریالی، نوجوانوں نے کی جم کر نعرے بازی

بیدر: 5/جولائی ۔ گروپ کے ذریعہ ہجومی تشدد اور بربریت اور ظالموں کے خلاف بیدر میں آج بعد نماز جمعہ جامع مسجد بیدر سے ایک احتجاجی جلوس نکالا گیا۔ جوجامع مسجد سے ہوتا ہوا چوبارہ، گاوان چوک، شاه گنج، امبیڈ کر سرکل سے ڈی سی آفس پہونچا۔ جہاں ڈپٹی کمشنر کے ذریعہ سے صدر جمہوریہ کو میمور ینڈم پیش کیا گیا۔

اس ریالی میں شریک نوجوانوں نے مختلف نعروں کے ساتھ موب لنچنگ میں مارے گئے تبریز انصاری کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے خاطیوں کے خلاف سخت اور بروقت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس ریالی میں موب لنچنگ میں ملوث افراد پر بھی جم کر نعرے بازی کی۔

اس وقت ہمارا ملک بہت نازک دورسے گزر رہا ہے۔ ملک کے مختلف مقامات پر ماب لنچنگ کے فرقہ پرست تنظیمیں ایک خاص گروپ بنا کر کمزور اور نہتے و اکیلے فرد کو اپنی بربریت کا شکار بنارہے ہیں۔ آئے دن ایسے حالات دن بدن بڑی تیزی سے بڑھ رہے ہیں مگر کسی جگہ بھی تھمنے کا اور رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ اگر یہ تشدد کے واقعات کو بروقت روکا نہ گیا تو آئندہ ملک کی سالمیت کیلئے خطرہ ہو گا۔ اس وقت کوئی انصاف پسند شخص اس کو برداشت نہیں کر سکتا۔

فسطائی طاقتوں کی پشت پناہی میں انسان نما بھڑیئے کھلے عام بلاخوف وخطر اقلیتوں خاص طور پرمسلمانوں پرظلم وستم کا بازار گرم رکھے ہیں اس ظلم کے خلاف ہم سب متحد ہو کر اس کے خاتمہ کیلئے آواز اٹھانے اور ایک ایسا قانون سخت بنایا جائے تا کہ یہ آئندہ کبھی بھی نہ ہو۔

ایسے حالات میں امت کے تمام آئمہ کرام علماء مدارس اور تنظیمیں وجماعتیں، تمام گروپس اور سارے مسلمان آگے بڑھ کر اتحاد کا کو قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

One thought on “بیدر میں ماب لنچنگ کے خلاف احتجاجی ریالی، نوجوانوں نے کی جم کر نعرے بازی

  • محمد یوسف رحیم بیدری

    خبر کو اچھے سے اور صحافتی معیار کے مطابق لکھا گیا ہے ۔کس نے پروگرام کیا یہ اطلاع ضروری تھی

    Reply

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!