علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

جنتادل (یس) کے نونامزد عہدیداروں کامحمداسدالدین نے کیاخیرمقدم

بیدر: 5/جولائی (وائی آر) جنتادل (یس) مینارٹی ڈپارٹمنٹ کے ذمہ دار قائد جناب محمداسدالدین نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتایاہے کہ سابق وزیر اعظم اور جنتادل (یس) کے قومی صدر جناب ایچ ڈی دیوے گوڈا نے کل جمعرات کو بنگلور میں پارٹی دفتر موقوعہ جے پی بھون میں پارٹی کے مختلف عہدوں پر قائدین کو نامزد کیاہے۔ جن میں ایچ کے کمارسوامی رکن اسمبلی کو جنتادل (یس) کے نئے ریاستی صدرکی حیثیت سے نامزدکیاگیاہے۔ اسی طرح سابق رکن اسمبلی مدھوبنگارپا کو ریاستی کارگذار صدرکاعہدہ دیاگیاہے۔

نوجوانوں میں بے پناہ مقبول نوجوان قائد اور وزیر اعلیٰ کمارسوامی کے فرزند نکھل کمارسوامی کو جنتادل (یس) یوتھ ونگ کا صدر بنایا گیاہے۔ اسی طرح این ایم نبی صاحب سابق ریاستی وزیرکوسینئر نائب صدر جنتادل(یس) کے عہدہ پر فائز کیاگیاہے اورجنتادل (یس) مینارٹی ڈپارٹمنٹ کے ریاستی صدر کے عہدہ پر بیلگام کے خانہ پور سے تعلق رکھنے والے جناب ناصر باغبان صاحب کو نامزد کیاگیاہے۔

جناب محمداسدالدین نے اپنے صحافتی بیان میں ان تمام نونامزدعہدیداروں کاخیرمقدم کرتے ہوئے انھوں نے عہدیداران سے اس توقع کا اظہار کیاہے کہ مذکورہ شخصیات کی قیادت میں صوبہ کرناٹک میں پارٹی کو اس مقام پر لے جایاجائے گاجس مقام پر تلنگانہ میں TRS، آندھراپردیش میں YSRکانگریس،اور ٹملناڈو میں DMKہیں۔ان پارٹیوں کے بغیرآج اسمبلیوں اور پارلیمنٹ کا تصور نہیں کیاجاسکتا۔

موصوف نے مینارٹی ڈپارٹمنٹ کے ریاستی صدر ناصر باغبان کو یہ تیقن دیاہے کہ پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لئے وہ ان سے مکمل تعاون کریں گے کیونکہ سیکولر پارٹیوں کے وجودہی سے بھارت میں پیار، محبت، یکجہتی اور ترقی زندہ اور باقی ہے ورنہ غیرسیکولر پارٹیاں تو ملک کے دستور اور اقلیتوں ودلتوں کے لئے خطرہ بنی ہوئی ہیں جن کامقابلہ ہم سب مل کر آخری سانس تک کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!