ریاستوں سےمہاراشٹرا

ممبئی: حلقۂ خواتین جماعت اسلامی کا یوم ماحولیات اور کوڈحفاظتی بیداری پر ویبنار کا انعقاد

ممبئی: 13/جون (پی آر) میڈیا سیل جماعت اسلامی ہند ممبئی میٹرو کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق حلقۂ خواتین جماعت اسلامی ہند، ممبئی میٹرو کی طرف سے ماحولیات کے تحفظ اور کووڈ 19سے حفاظتی تدابیر کی بیداری کے لئے زوم پر آن لائن پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ ممبئی میٹرو ناظمہ محترمہ ممتاز نذیر صاحبہ نے ابتدائی کلمات پیش کیے کہا کہ” ماحولیات کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ قرآن نے آج 1442سال پہلے ماحول کی حفاظت کے متعلق اصول و قوانین بیان کیے ہیں۔ان پر عمل درآمد کر کے ہم ماحول کو خوشگوار بناسکتے ہیں. اور جتنے بھی قدرتی وسائل ہیں، یہ انسان کے لئے اللہ کی نعمت جن کے بارے میں اس سے سوال کیا جائے گا۔

سوشل ورکر، کاؤنسلر اور سایٔیکولوجسٹ ڈاکٹرالکا نائیک نے کہاکہ” ماحول کا توازن ہم نے بگاڑا ہے. ہم نے زمین اور درختوں کی حفاظت نہیں کی، آج ہمیں آکسیجن کی قدر معلوم ہوئی۔ ویکسین کے تعلق سے ایک مشورہ دیا کہ جماعت اسلامی بھی لوگوں کو اسکو فراہمکرنے کی کوشش کرے “
محترمہ ریشما شیلاٹکر سماجی کارکن اور animal activist (کیٹ لیڈی کے نام سے پہچانی جاتی ہیں)، کہا کہ” اگر ہمیں اپنے ماحول کو بدلنا یے تو سب سے پہلے ہمیں اپنے آپ میں تبدیلی لانی ہوگی۔”

سینیٔر اسپیشل ایجوکیٹر پورنیما سوناونے نے کہا کہ”کووڈ کی وجہ سے آج سبھی گھر پر ہیں ۔ وہ بچے جو معذور ہیں، انکے بارے میں سوچنا چاہیے۔میڈیا کے ذریعے ہم ایسے بچوں کے والدین کو انکے مسائل اور اسکے حل سے آگاہ کریں کیونکہ یہی بچے مستقبل کے بھارتی ہونگے۔”      پرائمری ٹیچر محترمہ جھانوی چھوٹے بچوں کو لے کر بہت زیادہ فکرمند رہیں۔کہا کہ ” بچوں کو اچھا کھانا دیا جاۓ تاکہ انکی قوت مدافعت بڑھے۔”

سوشل ورکر محترمہ عرشیہ ریشم والا نے کووڈ آگاہی کے متعلق کہا کہ” ہمیں صحت کے اصولوں کی پابندی اور ورزش کرنا چاہیے۔ صفائی کا خیال رکھنا ہوگا اور جو اکیلے ہیں انکی مدد کرنا چاہیے۔” سیکریٹری ممبئی میٹرو سینٹرل زون ڈاکٹر فریدہ صاحبہ نے ویکسین کے تعلق سے حاضرین کی رہنمائی فرمایٔ ۔ریحانہ دیشمکھ سکریٹری ممبئی میٹرو ویسٹرن زون نے نظامت کے فرائص انجام دیے اور ویبینار کے اختتام پر محترمہ ڈاکٹر فریدہ سکریٹری ممبئی میٹرو سینٹرل زون نے اظہار تشکر پیش کیا۔صدف انصاری (جی آئی او میرا روڈ) نے تلاوتِ قرآن و ترجمہ (سورہ رحمان) پیش کیا۔اس ویبینار میں ملی و وطنی بہنوں کی تعداد 78 رہی۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!