علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

رخسانہ نازنین کے تیسرے افسانوی مجموعے “پس دیوار ” کی رسمِ اجراء

بیدر: 4/جولائی (وائی آر) بتاریخ 2/جولائی 2019کو کرناٹک اردو اکیڈمی بنگلور کے زیراہتمام بمقام ڈاکٹر بی آرامبیڈکر بھون، وسنت نگر بنگلور میں رخسانہ نازنین کے تیسرے افسانوی مجموعے ”پس دیوار“ کی رسمِ اجراء بدست چیرمین کرناٹکا اردواکیڈمی بنگلور محترم مبین منورصاحب عمل میں آئی۔

رخسانہ نازنین کے شوہر نامدار جناب عمر بن علی صاحب اور فرزند ارجمند محصن بند عمر (جنید) نے ان کی نمائندگی کی۔ محصن بن عمر (جنید) کی شالپوشی اور گلپوشی کی گئی اور سرٹیفکیٹ دیاگیا۔ اس موقع پر رکن اکیڈمی بیدر جناب ساجد صاحب اور دوسرے اراکین موجودتھے۔

اس سے قبل رخسانہ نازنین کے دوافسانوی مجموعے طوبیٰ اور ضیاء اور مضامین کامجموعہ ”دستک“ منظر عام پر آچکے ہیں۔ رخسانہ نازنین نے کرناٹکا اردو اکیڈمی کے چیرمین، اراکین اور عملے کے ساتھ اپنے تمام کرم فرماؤں سے اظہارتشکر کیاہے۔ اس بات کی اطلاع رخسانہ نازنین نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!