بگدل میں 5 جولائی کو”جشن درختاں 2019“ کاافتتاح
بیدر: 4/جولائی (وائی آر) ضلع پنچایت، سماجی جنگلاتی شعبہ اور بگدل مرارجی دیسائی اقامتی اسکول کے اشتراک سے ”جشن درختاں 2019“ کاافتتاح 5/جولائی کی صبح 11بجے بگدل کے مرارجی دیسائی اقامتی اسکول میں ہوگا۔
ضلع پنچایت صدر گیتا چدری تقریب کاافتتاح کریں گی۔ بگدل گرام پنچایت کی صدر محبوب بی محبوب صدارت کریں گی۔ مہمانان خصوصی میں ضلع پنچایت کے نائب صدر لکمشن راؤ بڑلا، ضلع پنچایت کے سی ای او مہانتیش بیڑگی، بگدل علاقہ کے ضلع پنچایت رکن افروزخان، مالیگاؤں ضلع پنچایت کے رکن وجے کمار پاٹل گادگی، کمٹھانہ علاقے کے ضلع پنچایت رکن محمد فیروز خان، چٹہ کی ضلع پنچایت رکن شکنتلا بیلداڑے، جنواڑہ کی ضلع پنچایت رکن تارابائی راٹھوڑ، منہلی علاقے کے ضلع پنچایت رکن بابوراؤ ملکاپورے، اوراد(یس) کی رکن ضلع پنچایت منجولا بمبلگی، علاقائی جنگلاتی شعبہ کے نائب جنگلاتی افسر شیوشنکر ایس اور پسماندہ طبقات کی بہبودی کے ضلع افسر اویناش اس تقریب میں حصہ لیں گے۔