علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

لیبرکالونی، فیض پورہ کے پچھلے حصہ کو سلم ائریا ڈکلیر کرنے ایم ایل سی اروند ارلی کامکتوب

بیدر: 4/جولائی (وائی آر) بیدر کے ایم ایل سی اروندکمار ارلی نے محکمہ رہائش حکومت کرناٹک کے سکریڑی جناب ہرش گپتا کوبنگلور میں آج ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ بیدر مستقر کے ناودگیری، پکھال واڑہ، لیبر کالونی،وڈڈر کالونی کو سلم ائریا ہونے کااعلان کیاجائے۔ اور رہائشی اسکیمات منظو رکی جائیں۔

انھوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے یادداشت میں کہاہے کہ بیدر نہایت ہی پسماندہ سرحدی ضلع ہے۔بیدر شہر میں کئی ایسے محلے ہیں جہاں بنیادی سہولتیں نہیں ہیں۔ جیسے ناودگیری، پکھال واڑہ، لیبر کالونی، وڈڈرکالونی، درگاہ پورہ(فیض پورہ کاپچھلا حصہ)وغیرہ۔ اسلئے یہاں سروے کرنے کے بعد ان علاقوں کو سلم ائریا ماناجائے۔ اورحکومت کی جانب سے یہاں بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ اور سب سے پہلے رہائش کے لئے مکانات کو منظور کیاجائے۔ تاکہ وہاں کے رہائشیوں کی تسلی ہوسکے اور وہ سکون سے یہاں رہائش پذیر ہوسکیں۔ہرش گپتا سکریڑی نے ار وندارلی کے مطالبات پر غور کرنے اور سروے کے لئے ٹیم روانہ کرنے کاایم ایل سی اروندکمار ارلی کو تیقن دیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!