علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

اکاڈیمک آڈیٹرعبدالجمیل کا نیا اقدام، سیلف اسٹڈی سنٹر کاکیا قیام

بیدر: 4/جولائی (وائی آر) نصاب کو یاد کرنے اور یادرکھنے کے لئے طلبہ کو جس قسم کا پرسکون ماحول چاہیے، وہ آج گھروں میں مکمل طورپر میسرنہیں ہے۔یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس کو ہر گھر میں محسوس کیاجاسکتاہے۔ جو طلبہ ذہین ہیں ان کااسٹڈی کرنا آسان ہوتاہے۔ لیکن جو طلبہ کوشش کرکے پڑھنا چاہتے ہیں ا ن کے لئے اسٹڈی سنٹر کی ضرورت ہوتی ہے۔ جو گھروں کے باہر ہی انہیں میسرکرایاجاسکتا ہے۔جس کی بدولت بہتر نتائج پیش کرنا ممکن ہے۔

اسی ضرورت کے پیش نظر بیدر جیسے شہر میں ایک نیاقدم اکاڈیمک آڈیٹر پروگرام کے ذمہ دار جناب محمد عبدالجمیل نے اٹھایاہے۔ انھوں نے ہمیں بتایاکہ ششم تادسویں جماعت کے طلبہ کے لئے شام 6بجے سے رات 9بجے تک پرسکون ماحول اور مکمل نگرانی میں ایمبیسی اسکول، نزد گاوان چوک، بیدر پر سیلف اسٹڈی سنٹرقائم کیاگیاہے جہاں طلبہ کو اسٹڈی کرنے کے مواقع حاصل رہیں گے۔

کسی بھی قسم کے Doubtکو ماہرین تعلیم کے ذریعہ کلیر کیاجانے کااہتمام ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ کیرئیر گائیڈنس اور اخلاق وکردار پر مبنی ہفتہ وار لیکچرس ہوں گے۔جس کی طلبہ کو اس عمر میں زیادہ ضرورت پڑتی ہے۔ ایک ایسے وقت جبکہ سوشیل میڈیا کے ذریعہ پھیلنے والی بداخلاقی کو روک لگانے کی اولیاء طلبہ کوشش کررہے ہیں۔ہم ان کے لاڈلوں کو مکمل اخلاقی اور تعلیمی تحفظ فراہم کرنے کے پابند ہیں۔

جناب عبدالجمیل نے یہ بھی بتایاکہ اسکول کی تخصیص نہیں ہے۔ کسی بھی اسکول کا طالب علم یاطالبات اس سنٹر سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے7829197180پررابطہ کیاجاسکتاہے۔ کلاسیس کا آغاز15/جولائی سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!