بیدر بلدیہ کی ہدایت: بارش کے پیش نظر قدیم مکانات کو درست کرلیں
بیدر: 4/جولائی (وائی آر) موسم بارش کا آغاز ہواہے۔ بارش کے پانی سے کئی سال قبل تعمیر کئے گئے مکانات کو نقصان پہنچ رہاہے۔ اس لئے یادرکھیں اس طرح کے مکانات کو مقفل کردینا یا انہیں چھوڑ دینا ہی بہتر ہوگا۔ کیونکہ بسواکلیان شہر میں اس طرح کے ایک مکان میں دردناک حادثہ پیش آیاتھا جس کے سبب مکان کی چھت بیٹھ گئی اور گھر کے سارے 6افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ آئندہ ہمارے شہر میں بھی اس طرح کے دردناک حادثات دوبارہ نہ ہوں۔بیدر شہر کے حدود میں آنے والے وارڈ نمبر1تا35کی عوام الناس کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ اس تعلق سے بیدار رہیں۔ قدیم مکانات کو درست کرلیں تاکہ آپ کی زندگی کو کسی بھی قسم کاکوئی نقصان نہ پہنچے۔ فوری طورپر مکانات کو درست کرلینے بلدیہ کمشنر نے ایک پریس نوٹ میں اپیل کی ہے۔