اُردو کے دوصحافی محمدنجیب الدین بگدل اورمولانا افسرعلی نعیمی ندوی کو تہنیت
بیدر: 4/جولائی (وائی آر) 3 /جولائی چہارشنبہ کی سہ پہر مسیح الدین احمد قریشیہ الماس میموریل ہال، تعلیم صدیق شاہ بیدر میں اردو نیوز پورٹل ”آواز نیوز“ کے جواں سال ایڈیٹر جناب محمد نجیب الدین بگدل کی کرناٹک اسٹیٹ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن بیدر کی جانب سے شالپوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی گئی۔ان کے ساتھ مولانا افسرنعیمی ندوی کو صحافتی میدان میں قدم رکھنے اور پٹنہ کے معروف اردو اخبار کاصحافی نامزد ہونے پر شالپوشی اورگلپوشی کے ذریعہ حوصلہ افزائی کی گئی۔بسواکلیان کے نوجوان صحافی ےٰسین امین سے بھی فیڈریشن نے اپنی توقعات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کرناٹک اسٹیٹ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن بیدر کے نائب صدر جناب محمد نعیم الدین چابکسوار(بسواکلیان)، جنرل سکریڑی محمدیوسف رحیم بیدری، خازن جناب محمد عبدالصمد منجووالا اور بسواکلیان کے دیگر افراد موجودتھے۔
ماشاء اللہ