ڈاکٹر عتیق احمد کا الامین میڈیکل کالج بیجاپور میں صدر شعبہ ریڈیو ڈائگنوسس تقرر
بیجاپور: 5/جنوری۔ ڈاکٹر محمد سمیع الدین بگدلی کی اطلاع کے مطابق ڈاکٹر عتیق احمد کا الامین میڈیکل کالج بیجاپور میں صدر شعبہ ریڈیو ڈائگنوسس تقرر عمل میں آیا، ڈاکٹر عتیق احمد مرحوم شیخ اسماعیل کے بڑے فرزند ہیں۔جن کا تعلق چھوٹے سے موضع تورنا تعلقہ اوراد ضلع بیدر سے ہے، موصوف نہایت ہی ملنسار ہیں اور غرباء کے لئے کم فیس میں اسکاننگ کرتے آرہے ہیں ایک چھوٹے سے دیہات سے آپ تعلق رکھنے کے باوجود اپنے علمی سفر کو جاری رکھتے ہوئے اپنی منزل مقصود کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
ڈاکٹر عتیق احمد پچھلے دس سال سے شہر بیجاپور کے مشہور الامین میڈیکل کالج میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر عتیق احمد ایم ڈی ریڈیو لوجی ہیں، موصوف کی سنجیدگی و لیاقت کو دیکھتے ہوئے انہیں صدر شعبہ ریڈیو ڈائگنوسس کے عہدہ پر سرفراز کیا الامین میڈیکل کالج کے ذمہ داران اور دوست واحباب نے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا.