علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

سرکاری اردو اسکول، میلور میں اساتذہ نے اپنی جانب سے تعلیمی اشیاء تقسیم کیں

بیدر: 3/جولائی (وائی آر) سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول میلور بیدر میں کل 2/جولائی کو اسکول کے اساتذہ کی جانب سے طلبہ میں کاپیاں، پن، پنسل اور لڑکیوں میں اسکارف جبکہ لڑکوں میں تاج تقسیم کئے گئے۔ جناب وی ایم پٹاربی ای او بیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسکول کے اساتذہ طلبہ میں نوٹ بکس وغیرہ تقسیم کررہے ہیں یہ خوشی کی بات ہے لیکن سب سے پہلے اساتذہ کو طلبہ کی کم ہوتی تعداد پر توجہ دینا چاہیے۔تاکہ تعداد میں اضافہ ہوسکے۔

سی آرپی فیض پورہ احمد پاشاہ نے اپنے خطاب میں طلبہ کو تلقین کی کہ وہ والدین کی خدمت کو اپناشعار بنالیں اور اساتذہ کی عزت کرنا سیکھیں۔ جو کوئی اپنے استاد کی عزت کرتاہے اور ان کی ہدایات پر عمل کرتاہے وہ ترقی پاتاہے۔اسی طرح تیسرا کام طلبہ کا یہ ہے کہ وہ پابندی سے اسکول آئیں۔ علم کے حصول کے لئے ناغہ نہ کرناا ہم ہوتاہے۔

میلور کے معززین نے اساتذہ کے اس کام کو ستائش کی نظروں سے دیکھا۔ اور برملا ان کے اس اقدام کی تعریف کی۔اور کہاکہ سابق صدر معلم جناب محمد ابراھیم مرحوم کے زمانے میں طلبہ میں اساتذہ تعلیمی اشیاء تقسیم کرتے تھے۔ عرصہ بعد یہ کام دوبارہ شروع ہواہے۔ جس کی ستائش ہم کرتے ہیں۔ اس موقع پرسابق کونسلر فاروق پٹیل، محمدخلیل صاحب سابق صدر کراٹا بیدر، جناب کلیم الدین بزرگ شہری اور دیگر افراد موجودتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!