بسواکلیان: آئیڈیل گلوبل CBSE اسکول لگاتار7ویں مرتبہ %100 نتائج کے ساتھ نیا ریکارڈ قائم کیا
بیدر(ایس این بی)سی بی ایس ای نصاب بنیاددہم جماعت کے اسکولوں کے نتائج15جولائی کو آچکے ہیں۔ بسواکلیان شہر کے آئیڈیل گلوبل ہائی اسکول نے ہر سال کی طرح اس سال بھی 7ویں مرتبہ صد فیصد نتائج دئے ہیں۔ اور شہر کاسب سے ٹاپ نتائج رکھنے والے آئیڈیل گلوبل اسکول نے اپنی روایت کو اس سال بھی جاری رکھا۔ جملہ 66طلبہ نے دہم جماعت کا امتحان لکھا۔ جس میں سے 18طلبہ ڈسٹنگشن (امتیازی کامیابی)، 25طلبہ درجہ اول اور 18طلبہ نے درجہ دوم اور دیگر نے کامیابی حاصل کی ہے۔شاداں تہنیت بنت ناظم الدین نے 90%، عاطف اتقیٰ ولد عبدالرزاق نے 88.6%، اکانکشا بنت اشوک جگتاپ نے 86.2%، محمداشفاق ولد محمد اسمعیل نے 84.2%، نشدت مہوش بنت معین الدین نے 83%، عرضادومیض ولد جبار خان نے 82.6%، رخشندہ کوکب بنت مدارصاحب نے 81.4%، شیخ سفیان ولد رضی احمد نے 80%پرتیک پاٹل ولد دتاترے پاٹل نے 80%، رمشا بنت شاہد نے 80%،
اسی طرح دیگر طلبہ نوویدتیہ، حاجی معین الدین، محمد ایم غفران، شاہد عمرقریشی، عباس حسین، منظور علی، ویشنوی، زید نعمان، اومکار، زین رضی، انس مہوین، متجہد احمد، مختار احسان، مقتبس احمد، پرنیت ڈاکٹر سدانند پاٹل، عائشہ صدیقہ، اورثنا سلطانہ نے ڈسٹنگشن اورامتیازی درجہ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ الفرقان ایجوکیشن ٹرسٹ کے تحت چلائے جارہے اس اسکول کے صدر جناب مجاہد پاشاہ قریشی نے بتایاکہ الحمدللہ کہ آئیڈیل گلوبل اسکول نے امسال بھی صدفیصد نتائج دئے ہیں۔
آئیڈیل اسکول نے سی بی ایس ای ذریعہ تعلیم کے تحت طلبہ کی ہمہ جہت ترقی او ردیگر صلاحیتوں کے فروغ جیسے کھیل کی صلاحیت، لسانی خوبی، آرٹ، کمپیوٹر اور جنرل نالج، ذہنی اور تخلیقی صلاحیت، مسائل کے حل اور تناؤ سے نکل آنے کی صلاحیت کے ذریعہ طلبہ کی نشوونما کے ساتھ ساتھ اخلاقی تعلیم کے حصول پرطلہ کی خصوصی توجہ مرکوز کی جاتی ہے جس سے طلبہ کی خوداعتمادی کی سطح بلند ہوتی ہے۔ جو مسابقتی امتحانات Competative Examاور اعلیٰ تعلیم میں معاونت کرتی ہیں تاکہ یہ طلبہ سیول سرویسس ودیگر اہم علوم میں اپنی صلاحیت کے اعتبار سے آگے بڑھ کر اپنامستقبل روشن کرسکیں۔ انھوں نے طلبہ، اولیائے طلبہ اور اسٹاف کو مبارک باد پیش کی۔
آئیڈیل گلو بل اسکول کے پرنسپل جناب محمد شفیع، وائس پرنسپل سری کانت گوبرے اور سینئر ایچ ایم راجکمار راتھوڑ نے طلبہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ اِدارہ کے مقاصد ملک اورزیرتعلیم طلبہ کو تعلیمی بلندی عطا کرنا ہیں۔ لہٰذا اولیائے طلبہ سے اپیل ہے کہ ہمارے اسکول کو ترجیح دیتے ہوئے یہاں اپنے بچوں کاداخلہ ان کے تعلیمی روشن مستقبل کی عین ضمانت ہے۔ زائد معلومات کے لئے 9742319121 پررابطہ کیاجاسکتاہے