علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

جناب محمدنظام الدین دوبارہ امیرمقامی جماعت اسلامی ہند بیدر نامزد

بیدر: 3جولائی (وائی آر)محمد مجتبیٰ خان سکریڑی مقامی جماعت اسلامی ہند بیدر کے پریس نوٹ کے مطابق مرکز جماعت اسلامی ہند دہلی کے اعلامیہ کے بموجب محترم سید سعادت اللہ حسینی امیرجماعت اسلامی ہند نے نئی میقات رواں 2019-23کے ابتدائی دوسالہ مدت کے لئے جناب محمد نظام الدین کو بحیثیت امیرمقامی تقررفرمایاہے۔

دستور جماعت اسلامی ہند کی روشنی میں امیرمقامی کی نامزدگی کے لئے مقامی ارکان کی رائے، امیرحلقہ کرناٹک کی سفارش اور مصالح جماعت کے پیش نظر یہ تقرر عمل میں لایاجاتاہے۔ محمد نظام الدین گذشتہ 2سال سے امیرمقامی ہیں۔ موصوف نے معاشیات میں ماسٹر ڈگری حاصل کیاہے۔شہر کے ایک کالج میں پرنسپل کے عہدہ پر فائز ہیں۔ کنڑازبان کے معروف مقرر ہیں۔

اسی طرح بیدر ضلع کے دیگر مقامات جیسے بسواکلیان کے لئے حافظ اسلم جناب، ہمناآباد کے لئے محمدافتخار احمد اور بگدل کے لئے معین الدین کا بحیثیت امیرمقامی تقرر عمل میں آیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!