ڈاکٹراسما ناہید کی ادبی کتاب وزیراقلیتی بہبود بی زیڈ ضمیراحمدخان کے ہاتھوں رسمِ اجراء
بیدر: 3جولائی (وائی آر) بنگلور کے امبیڈکر بھون، وسنت نگر میں کرناٹک اردو اکادمی کی دوروزہ”جشن اردو“تقریب میں کل 2/جولائی کو وزیر اقلیتی بہبود جناب بی زیڈ ضمیراحمدخان کے ہاتھوں ڈاکٹر اسماء ناہید کی کتاب ”انتظار حسین کی تخلیقات کا تحقیقی وتنقیدی جائزہ“ کی رسمِ اجراء عمل میں آئی۔
جناب عبیداللہ شریف مدیراعلیٰ پاسبان بنگلور، چیرمین کرناٹک اردو اکادمی جناب مبین منور اور اردو اکادمی کے اراکین کی موجودگی میں ڈاکٹر اسماء ناہید کی شالپوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے 10ہزاروپئے کاچیک ان کے حوالے کیاگیا۔واضح رہے کہ مذکورہ کتاب کی ناشر کرناٹک اردواکادمی ہے۔ اور اسماء ناہید کاتعلق بیدر سے رہاہے۔اس بات کی اطلاع ڈاکٹر اسماء ناہید نے دی ہے۔