بیدر- یشونت پورایکسپریس ٹرین میں تاخیر کی شکایت، حکام توجہ دیں
بیدر: 3جولائی (اے این ایس) بیدر- یشونت پورایکسپریس ٹرین میں سوارمسافرین نےآج ٹرین بنگلور کو تاخیر سے پہنچنےکی شکایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیدر- یشونت پورایکسپریس ٹرین کے بنگلورو پہنچنے میں اکثر شکایت کی جارہی ہے۔ آج 3 جولائی کو بنگلوروکی صبح 7:40 منٹ پر پہنچنے والی یہ ٹرین تقریبا 3گھنٹے تاخیرسے10:51 منٹ پر یشونت پور پہنچی۔ ایکسپریس ٹرین کی اس طرح تاخیر ہونے پرمسافرین میں برہمی اورغصہ دیکھا گیا۔ مسافرین نےوزیرریلوے اورحکام سے ایسی ٹکنیکی خرابیوں کودور کرتے ہوئےعوام کو سہولت فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس نظام میں حائل کے افراد کےخلاف کارروائی کریں۔
ٹرین میں سوار مسافرین نےاس ایکسپریس ٹرین میں کوئی سیکورٹی اور ٹی ٹی کی مناسب گشت نہ ہونےکی بات بھی بتائی۔ اس کےعلاوہ واش روم کے لئے پانی نہیں ہونے کی شکایت بھی کی جارہی ہے۔ اس پرریلوے حکام کو بروقت توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ورنہ مسافرین کایہ غصہ کسی بڑے احتجاجی مظآہرہ کا سبب نہ بن جائے۔