مہاراشٹر: رتناگری میں ڈیم ٹوٹنے سے زبردست تباہی، 7 گاؤں غرقاب، 2 لاش برآمد، 24 لاپتہ
مہاراشٹر کے رتناگری میں تورے ڈیم یعنی پشتہ ٹوٹنے سے اس کے آس پاس زبردست تباہی کا منظر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ڈیم ٹوٹنے کے بعد کم و بیش 24 افراد لاپتہ ہیں اور 2 لوگوں کی لاش برآمد ہو چکی ہے۔ اس تباہی میں ڈیم کے نزدیک کے 7 گاؤں غرقاب ہو چکے ہیں اور وہاں سیلاب کا نظارہ ہے۔ انتظامیہ اور این ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور راحت و بچاؤ کام جاری ہے۔