علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

بسوا کلیان: موب لنچنگ کے خلاف ایس آئی او کے کارکنوں نے کیا احتجاجی مظاہرہ

بسوا کلیان: یکم جولائی (اے این ایس) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا بسوا کلیان یونٹ کے کارکنوں نے یہاں بسوا کلیان میں پرانی تحصیل آفس کے روبرو موب لنچنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد اسد اللہ خان ذکی صدر مقامی ایس آئی او کی قیادت میں یہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں کارکنوں نے موب لنچنگ کے خلاف نعرے بازی کی۔ اور موب لنچنگ میں مارے گئے تبریز انصاری کے ساتھ انصاف کا مطالبہ بھی کیا۔

اس موقع پر محمدریاض پٹیل، شہباز، جاوید خان، غوث الدین، شیخ مدثر کے علاوہ دیگر کارکنوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!