بغیر سبسڈی والا رسوئی گیس سیلنڈر 100 روپے سستا
نئی دہلی: 30 جون- بغیر سبسڈی والا رسوئی گیس سیلنڈر یکم جولائی سے 50ء100 روپے اورسبسڈی والارسوئی گیس 02ء3 روپے سستا ہوگیا ہے۔
ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن نے اتوار کو بتایا کہ آج آدھی رات سے دہلی میں بغیر سبسڈی والا گھریلو رسوئی گیس سیلنڈر 637 روپے کا ملے گا۔جون میں اس کی قیمت 50ء737 روپے تھی۔