ضلع بیدر سے

دہم جماعت کے امتحانات کے دوران کورونا پھیل سکتاہے، اروندکمار ارلیMLC کاخدشہ

بیدر: 24/جون (وائی آر) ایم ایل سی جناب اروندکمارارلی نے 25/جون سے ریاست کرناٹک میں ہونے جارہے دہم جماعت کے امتحانات پر اپنی فکر جتائی ہے اور کہاہے کہ ایک ایسے وقت جب کہ کوویڈ۔ 19یعنی نوول کوروناوائرس تیزی سے پھیل رہاہے، دہم جماعت کاامتحان رکھ کرریاست کی بی جے پی حکومت نے اپنی من مانی کااظہار کیاہے۔اورا متحان رکھ کر اولیائے طلبہ کو فکرمندکردیاہے۔ اگر طلبہ میں سے کوئی ایک طالب علم بھی کورونا سے متاثر ہوجاتاہے تو اس کاذمہ دارکون ہوگا؟

انھوں نے وزیراعلیٰ بی ایس یڈیورپا سے سوال کیاکہ کیاریاستی حکومت اس کی ذمہ داری اپنے سرلے گی؟زندگی کوداؤ پر لگاکر امتحان رکھنا اور دینا کہاں کی عقل مندی ہے؟مسٹر ارلی نے الزام لگایاکہ حکومت نے اپنے من کی بات سن کر ایس ایس ایل سی امتحانات رکھنے کا من مانی فیصلہ کیاہے۔ موصوف نے امتحان دینے جارہے طلبہ وطالبات سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ امتحان دینے کے دوران احتیاط سے کام لیں۔ ماسک اور سینی ٹائزر کا استعمال ہو۔ ایک دوسرے سے میل ملاپ نہ ہی رکھیں تو بہتر ہے۔ امتحان دے کرفوری اپنے اپنے گھر وں کو چلے جائیں۔

میں طلبہ وطالبات کی کامیابی اور ان کی عمدہ زندگی کے لئے دعا گوہوں۔ طلبہ ہمارے ملک کامستقبل ہیں۔ ہمیں اپنے طلبہ وطالبات پر ناز ہے اورا ن کی زندگی کی ہرطرح سے حفاظت کے لئے پرارتھنا کرتاہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!