تازہ خبریںخبریںعالمی

ایران سے کشیدگی کے درمیان امریکی نے ’ایف-16‘ جنگی طیارے قطر میں تعینات

واشنگٹن: ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے درماین امریکہ کی ٹرمپ حکومت نے پہلی مرتبہ قطر میں واقع ایئر بیس میں ایف-22 ریپٹر اسٹیلتھ طیاروں کو تعیات کیا ہے۔ ایران کے ساتھ تازہ واقعات کے تناظر کے بعد سے ہی امریکہ مشرق وسطی میں اپنی افواج میں اضافہ کر رہا ہے۔

امریکہ فضائیہ کی سینٹرل کمانڈ کے مطابق قطر کی راجدھانی دوحہ کے باہر العدید ایئر بیس پر جدید ٹیکنالوجی کے حامل طیارے جمعرات کو پہنچے۔ کمانڈ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ’’امریکہ فوج اور اس کے مفادات کے دفاع کے لئے جنگی طیاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔‘‘

امریکی میڈیا کے مطابق یہ معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے کہ ایف-22 جنگی طیاروں کو کتنی تعداد میں تعینات کیا گیا ہے۔ مریکی فوج نے ایران کے ساتھ کشیدگی کے بعد گزشتہ ماہ بھی 52 جنگی طیاروں کے بعد ایف 15 اور ایف 35 طیاروں کو بھی خلیجی ملکوں کے اپنے اڈوں پر پہنچا دیا ہے۔

ایک دفاعی افسر نے جمعہ کے روز کہا کہ جنگی طیارے مشرق وسطی میں نئی افواج کی پہلے سے اعلان شدہ تعیناتی کا حصہ ہیں، جن کا مقصد پورے علاقہ بالخصوص عراق اور شام میں اپنی فوج کی حفاظت کے لئے امریکی صلاحت کو فروغ دینا ہے، جہاں امریکہ فوج ایران حامی جنگجووں سے جنگ لڑ رہی ہے۔

امریکہ افسران نے کہا ہے کہ باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ ایرانی فوج اور اس کے حامی اس علاقہ میں امریکیوں پر حملہ کا منصوبہ بنا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر تنازع میں شدت کے بعد ایران کو دباؤ میں لانے کے لیے خلیج فارس میں بی 52 بمبار سمیت متعدد طیارے اور جنگی بحری بیڑا اتارنے کے بعد اسالٹ شپ اور پیٹرائٹ میزائل دفاعی نظام تعینات کیے تھے۔ گزشتہ ایک ماہ کے اندر امریکا، مشرق وسطیٰ میں مرحلہ وار ڈھائی ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان کرچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!