ریاستوں سےمہاراشٹرا

چکھلی میں ایک ایسا نکاح۔۔۔ جو مثالی بنا۔ نکاح آسان کرو مہم کی ہوئی پہل، عوامی تحریک بنانےکی ضرورت

بلڈانہ: 29 جون (ذوالقرنین احمد) نکاح آسان کرو مہم کا اثر اب مختلف شہروں میں دیکھنے مل رہا ہے۔ اسلام میں نکاح کو آسان کرنے کیلئے کہاں گیا ہے۔ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے، نکاح کو آسان کرو یہاں تک کہ زنا مشکل ہو جائے۔ سب سے برکت والا نکاح اسے نکاح کو کہا گیا جس میں خرچ سب سے کم کیا جائے۔ نوجوانوں کا اس طرف رجحان بڑھ رہا ہے.

اسی سلسلے کی پہل چکھلی میں کی گئی۔ سعید اللہ خان صاحب امیرِ مقامی جماعت اسلامی ہند دیولگھاٹ کے فرزند شہباز خان کی منگنی نکاح میں تبدیل ہوئی۔

منگنی کے لئے آئے افراد کو چکھلی پہنچنے تک معلوم نہ تھا کہ منگنی نکاح میں تبدیل ہو جائے گی لیکن چکھلی جماعت اسلامی کے صدر لیاقت علی خان صاحب کے مشورہ اور دولہے کے والد اور والدہ کی سمجھداری پر دلہن کے والد ساجد علی خان صاحب اور والدہ نے لبیک کہا اور الحمدللہ منگنی کی رسم نکاح میں تبدیل ہوگئی۔ بعد نماز ظہر عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ مدرسے میں نکاح کی کاروائی عمل میں آئیں۔ نہایت سادگی سے نکاح ہو گیا الحمدللہ۔ اللہ ہمیں فضول خرچیوں سے بچائے اور سنت رسول کے مطابق نکاح کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

One thought on “چکھلی میں ایک ایسا نکاح۔۔۔ جو مثالی بنا۔ نکاح آسان کرو مہم کی ہوئی پہل، عوامی تحریک بنانےکی ضرورت

  • Sadiya

    Masha Allah Subhan Allah baarak Allahu feek

    Reply

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!