سلامتی کونسل کی بریفنگ میں حصہ لینے سے روک رہا ہے امریکہ: ایران
اقوام متحدہ: 25 جون- اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر ماجد تخت روانچي نے امریکہ پر ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کے معاملے پر منعقد ہونے والی اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کی پریس کانفرنس میں ایران کوشرکت سے روکنے کا الزام لگایا ہے۔
مسٹر روانچي نے پیر کو کہا’’ایک ایسا ملک (ایران) جس کے فضائی علاقے میں امریکہ کے جاسوسی ڈرونوں کے ذریعے دو مرتبہ خلاف ورزی کی گئی ہے ۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں حصہ لینے کا حقدار تھا ۔ اقوام متحدہ منشور کے مطابق یہ ہمارا حق ہے ۔ ہم نے اس اجلاس میں شرکت کے لئے اپنی خواہش کا اظہار کیا تھا ۔ بدقسمتی سے ہمیں یہ حق نہیں دیا گیا‘‘ ۔
انہوں نے کہا کہ کونسل کی آج یکطرفہ بریفنگ کی جا رہی ہے ۔ امریکہ اس کا مستقل رکن ہونے کی وجہ سے اور ایران مخالف اپنی پالیسی کی وجہ سے کونسل کو گمراہ کرنے کے لئے اپنے اختیارات کا استعمال کر رہا ہے۔