تازہ خبریںخبریںعالمی

ایران پرحملے کے لئے کانگریس(پارلیمنٹ) کی منظوری کی ضرورت نہیں: امریکی صدرٹرمپ

واشنگٹن: 25 جون- امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف حملے شروع کرنے کے لئے انہیں کانگریس (پارلیمنٹ) کی منظوری لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
مسٹر ٹرمپ نے’ دی ہل‘ اخبار کو دیئے انٹرویو میں کہا کہ انہیں کانگریس کی اجازت لیے بغیر ایران پر حملہ کرنے کا حق ہے۔ انہوں نے کہا’’ہم کانگریس کو ہمیشہ معلومات دے رہے ہیں کہ ہم کیا کر رہے ہیں، لیکن ہمیں یہ قانونی طور پر نہیں کرنا ہے‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے ڈیموکریٹ لیڈروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران یا دیگر کسی ملک کے خلاف کسی حملہ سے پہلے مسٹر ٹرمپ کو کانگریس سے اجازت لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!