تازہ خبریںخبریںقومی

’جے شری رام‘ کا لگوایا نعرہ، لاٹھی اورڈنڈوں سےمارمارکر مسلم نوجوان کاکیاقتل

جن ریاستوں میں بی جے پی بر سراقتدار ہے وہاں پر ہجومی تشدد کی دہشت جاری ہے۔ جھارکھنڈ کے سرائے کیلا کے کھرسواں میں چوری کے شک میں بھیڑ نے ایک 24 سالہ مسلم نوجوان کو اس قدر بے رحمی سے پیٹا کہ اس کی موت ہو گئی۔ خبروں کے مطابق تبریز انصاری نام کے نوجوان کو کئی گھنٹوں بری طرح پیٹا گیا۔ اس دوران اس سے جے شری رام اور جے ہنومان کے نعرے بھی لگوائے گئے۔ 18جون کو نوجوان کی پٹائی کرنے کے بعد پولس کے حوالہ کر دیا گیا تھا جہاں 22 جون کو اس کی حالت خراب ہوگئی، پولس اس نوجوان کو اسپتال لے کر گئی جہاں اس کی موت واقع ہو گئی۔

سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ اگر اس نوجوان کو چوری کے الزام میں پکڑا گیا تھا تو بھیڑ نے قانون کو اپنے ہاتھ میں کیوں لیا اور چوری کا ’جے شری رام‘ اور ’جے ہنومان‘ کے نعروں سے کیا تعلق ہے۔ اس واقعہ کا ویڈیو وائرل کر کے کیا اقلیتوں میں خوف کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

اس نوجوان کی پٹائی کا جو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اس میں بھیڑ نوجوان کو لاٹھی اور ڈنڈوں سے پٹائی کرتی نظر آ رہی ہے ۔ ایک دوسرے ویڈیو میں بھیڑ اس سے ’جے شری رام‘ اور ’جے ہنومان‘ کے نعرے لگانے پر بھی مجبور کر رہی ہے۔ اس تعلق سے پولس نے ایک ملزم کو گرفتار بھی کیا ہے۔ خبروں کے مطابق نوجوان پونے میں ویلڈنگ کا کام کرتا تھا اور عید کے موقع پر گھر آیا ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!