ریاستوں سےمہاراشٹرا

آئیٹا ممبرا کے نئے ذمہ دارن کا انتخاب، مبین پتلباب مقامی صدر منتخب

ممبرا: 6/دسمبر (پی آر) مبین پتلباب ( مدرس الحسنات اسکول نیرول) کو اتفاق رائے سے آئیٹا یونٹ ممبرا کے مقامی صدر کی حیثیت سے منتخب کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز اجتماعیت کے عنوان پر اویس سر کی تذکیر قرآن سے ہوا۔ اویس سر نے اجتماعیت کی ضرورت اور اہمیت کی تفصیلات بتائی۔ بعد ازاں نشست میں شریک شرکا نے اپنا اپنا تعارف پیش کیا۔ بعد ازاں مکرم خان سر (ضلعی صدر آئیٹا تھانے) نے آئیٹا کے نظم اور الیکشن کے طریقہ کار پر گفتگو کی۔ اور مقامی صدر کے لیے الیکشن کروایا۔ صالح اجتماعیت پر مزید روشنی ڈالی۔ بعد ازاں مومن فہیم سر (نیشنل میڈیا کنوینر، آئیٹا) نے اپنے خطاب میں مثالی یونٹ کے لیے میرا رول پرگفتگو کرتے ہوئے مقامی کاموں کس طرح کرنا چاہیے اس بات کا اظہار کیا۔

بعدازاں سید شریف سر (ریاستی صدرآئیٹا مہاراشٹرا)  نے آئیٹا کے پالیسی پروگرام  شرکا کے سامنے رکھتے  ہوئے شرکاء نشست سے آئیٹا کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر ساتھ دینے کی اپیل کی۔ آئیٹا کے توسط سے قوم و ملت کے بھلائی کے کام کرتے رہے تا کہ ہم کل آخرت  میں اللہ تعالی کے سامنے  نے اپنی جوابدہی سے بری ہو سکے۔ مبین سر کےممبرا کے مقامی صدر کی حیثیت سے نام کا اعلان کیا ۔محمّد اسلم سر کے اظہار تشکر پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا ۔ نشست میں میں شہر ممبرا کے اساتذہ کرام  شریک تھے ۔ بھیونڈی سے فیاض مومن سر اور سیماب سر بھی اس نشست میں شریک تھے۔

جماعت اسلامی ممبرا کے شعبہ تعلیم کے ذمےدار جناب جمیل خان صاحب بھی اس پروگرام میں شریک تھے۔ آپ نے شعبہ تعلیم کی جانب سے آئیٹا کے اشتراک سے تعلیمی سرگرمیوں کے لیے منصوبہ بنانے کا مشورہ اور شعبہ کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ آخر میں پچھلی مرتبہ آئیٹا ممبئی کی جانب سے منعقد ہوئے چلڈرن فیسٹیول میں بطور ججس خدمات انجام دینے والے ممبرا کے ممبرز انصاری فہمیدہ باجی، رضوانہ مومن باجی، اور انصاری کلثوم کشفی باجی کا ٹرافی دے کر استقبال کیا گیا۔ پروگرام کی نظامت انصاری کلثوم کشفی باجی نے انجام دی۔ بعد نشست طعام کا نظم شعبہ تعلیم کی جانب سے تھا۔

مقامی صدر صاحب نے بقیہ میقات کے لیے بطور سیکرٹری اویس سر (مدرس، الحسنات اسکول، نیرول) کو نامزد کیا جبکہ نائب صدر: محمد اسرائیل سر، فائنانس سیکریٹری: انصاری کلثوم باجی، خاتون کنوینر: انصاری فہمیدہ باجی کو نامزد کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!