تازہ خبریںمختصر مگر اہم

ریزروبینک کے ڈپٹی گورنر ویرل آچاریہ نے اپنے عہدے سےدیا استعفی

نئی دہلی: 24جون- ریزروبینک کے ڈپٹی گورنر ویرل آچاریہ نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیاہے ۔
ریزرو بینک نے پیر کے روز اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ مسٹر آچاریہ نے کچھ عرصہ قبل یہ اطلاع دی تھی کہ وہ 23جولائی سے عہدہ چھوڑنا چاہتے ہیں ۔مسٹر آچاریہ نے میعاد کار مکمل ہونے سے چھ ماہ قبل ہی عہدہ چھوڑ دیاہے ۔یہ تقریبا سات ماہ کے اندر دوسری بار ہے جب آر بی آئی کے کسی اعلی اہلکار نے میعاد کار پوری ہونے سے پہلے ہی اپنے عہدے سے استعفی دیاہے ۔
اس سے قبل آربی آئی کے گورنر ارجت پٹیل نے دسمبر میں ذاتی وجوہات کی بناپر اپنے عہدے سے استعفی دیاتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!