آئندہ اسمبلی انتخابات میں ایم۔ جی مولے حلقہ اسمبلی بسواکلیان سے جنتادل(ایس) کے اُمیدوار رہیں گے:دیوے گوڑا
بسواکلیان۔ سابق رکن اسمبلی بسواکلیان ایم جی مولے آنے والے اسمبلی انتخابات میں حلقہ اسمبلی بسواکلیان سے جنتادل (یس) اُمیدوار ہوں گے۔ اس بات کا اعلان گذشتہ ہفتہ گلبرگہ میں منعقد جنتادل (یس)عہدیداروں کی میٹنگ میں صدر قومی جنتا دل(یس) اور سابق وزیر آعظم مسٹر ایچ.ڈی دیوے گوڈا نے کیا ہے۔
گلبرگہ ڈویثرن کے پارٹی ارکان اسمبلی،سابق ارکان اسمبلی،لیڈر س کی میٹنگ میں دیو ے گوڈا نے اسمبلی انتخابات کی تیاری کرنے ہدایت دی۔ دیو ے گوڈا نے بتایا کہ علاقہ حیدرآباد کرناٹک میں جنتا دل (یس) مضبوط ہے۔ گلبر گہ،بیدر ضلع میں جنتا دل (یس)کے خاص حلقہ ہیں،جہاں پا رٹی مستحکم ہے۔
بسواکلیان اسمبلی حلقہ جنتادل (یس) کا ہے۔سا بق میں ایم جی مو لے رکن اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں۔2018 کے اسمبلی انتخابات میں پی.جی.آر سند ھیا ء نے مقابلہ کر نے کی خوا ہش ظاہر کی تھی،اسی لئے ایم جی مو لے کو ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا۔دیو ے گوڈا نے بتا یا کہ وہ حلقہ اسمبلی بسواکلیان کا دورہ کر کے پارٹی کو مظبوط بنا ئیں گے۔ایم.جی مو لے کو ٹکٹ دے کر منتخب کر نے کا کام کریں گے۔