ریاستوں سےکرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

کرناٹک: ویلفیئر پارٹی ریاست بھر میں کیڈر کنونشنس منعقد کرے گی: جنرل سیکریٹری

بنگلورو: حبیب اللہ خان جنرل سیکریٹری ویلفیئر پارٹی آف انڈیا(ڈبلیو پی آئی) کرناٹک کی اطلاع کے مطابق منگلورو میں اسٹیٹ ورکنگ کمیٹی، ویلفیئر پارٹی آف انڈیا(ڈبلیو پی آئی) کرناٹک کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں پارٹی نے جولائی اور اگست 2019 میں کیڈر کنونشنس کو منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے. یہ کنونشن ریاست بھر میں منعقد ہونگے،ان کنونشنوں کے دوران تمام ریاستی لیڈرس کنونشن میں شریک رہیں گے. علاقائی کنونشنس میں کارکنوں کی کثیر تعداد میں شرکت کو یقینی بنانے کے لئے پارٹی لیڈرس مسلسل کوشش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق 6 جولائی کو بیدر ڈسٹرکٹ کیڈر کنونشن، شہر بیدر،7 جولائی کوڈسٹرکٹ کیڈر کنونشن، کلبرگی، بیجاپور کے لئےگلبرگہ میں ہوگا۔

27 جولائی ڈسٹرکٹ کیڈر کنونشن، میسور، کڈگو اور ہاسن کے لئےکورگ اور 28 جولائی کو ڈسٹرکٹ کیڈر کنونشن، بنگلورو، ٹمکورو کے لئے بنگلور میں ہوگا۔

3 اگست ڈسٹرکٹ کیڈر کنونشن، شیموگہ، داونگیرہ اور چکمنگلور کے لئے شیموگہ اور 4 اگست کوڈسٹرکٹ کیڈر کنونشن، ڈکشنری کناڈا، اڈپی اور اتر کناڈا کے لئے اڈپی میں ہوگا۔

17 اگست ڈسٹرکٹ کیڈر کنونشن، رائچور، کوتل اور بگلکوٹ کے لئے سندھنورو اور 18 اگست ڈسٹرکٹ کیڈر کنونشن، گدگ، دھارواڈ اوربیلاری کے لئےگدگ میں منعقد ہوگا۔

اس ضمن میں حبیب اللہ خان جنرل سیکریٹری ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کرناٹک نے تمام اضلاع کے صدور کو سرکلر جاری کرتے ہوئے کنوینشن کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کوشش کرنے کی ترغیب دی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے پارٹی کارکنوں سے کثیر تعداد میں کنونشنس کا حصہ بن کر پروگرام کو کامیاب بنانے کی بھی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!