جماعت اسلامی ہند، کرناٹک کے ریاستی مشاورتی کونسل (شوری) کے ارکان کا ہوا اعلان
بنگلورو: جماعت اسلامی ہند، کرناٹک کے ریاستی مشاورتی کونسل (شوری) کے ارکان کا آج اعلان ہوا۔ جماعت اسلامی ہند، کرناٹک کی یہ چار سالہ میقات اپریل 2019 تا2023 مارچ ہوگی۔ اس میقات کی شوری میں جناب محمد اطہر اللہ شریف- بنگلور، جناب محمد یوسف کنی – باگلکوٹ، ڈاکٹر محمد طہ متین – بنگلور، جناب وحید الدین خان عمری – بنگلور، جناب سید تنویر احمد – بنگلور،جناب محمد کنی- منگلور، جناب ملا لیاقت احمد – ہبلی، محترمہ ساجدالنساء، ہبلی، جناب شبیر احمد خان – بنگلور، جناب محمد آصف الدین – بیدر، جناب عبدالغفار حامید عمری _ شیموگہ، محترمہ امتہ الرازق – بنگلور، جناب محمد شاہد میمن – بیلگام، جناب سید عبدالحسیب – ہبلی کے نام شامل ہیں۔