بہار: مظفر پور میں ’چمکی بخار‘ سے مرنے والوں کی تعداد 107 پہنچی
بہار کے مظفر پور میں ’چمکی بخار‘ کی دہشت لگاتار بڑھتی جا رہی ہے اور اس بخار سے ہلاکتوں کی تعداد میں بھی لگاتار اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ تازہ ترین سرکاری اطلاعات کے مطابق اب تک 107 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جن میں سے 88 کا علاج شری کرشنا میڈیکل کالج اینڈ ہاسپیٹل میں چل رہا تھا جب کہ 19 کا علاج ایک اوراسپتال میں ہو رہا تھا۔