سوشیل میڈیا سےفیس بک سے آواز

آہ!یہ فانی دنیا، آہ! محمد مرسی۔۔۔

احسن فیروزہ

اس دنیا میں چند لوگ ایسے ہیں جو اصل طاغوت سے انکار کرتے ہیں اور حسینی راستے پر چلتے ہیں , مرسی ان میں سے ایک تھے۔
وہ عزیمت کے کوہ گراں تھے , اس جیسا اب کوئی نہیں ,
قاہرہ کا تحریر اسکوائر ہمیشہ اس بات کی گواہی دیتا رہے گا کہ وہ جھکنے کے لئے پیدا نہیں ہوئے تھے ,
مرسی

” وہ ایک سجدہ جسے تو گراں سمجھتا ہے، ہزار سجدوں سے دیتا ہے آدمی کو نجات ”

کے مفہوم کو سمجھ گئے تھے , وہ اس صدی کے مومن جانباز تھے _
مصر کے سرکاری ٹی وی کے مطابق معزول صدر محمد مرسی ایک مقدمے کی کارروائی کے دوران عدالت میں انتقال کر گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق وہ عدالت میں پیشی کے بعد بیہوش ہوئے اور پھر انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 67 برس تھی۔

مشرق وسطیٰ میں ’عرب سپرِنگ‘ کے نام سے چلنے والی تبدیلی کی لہر کے بعد محمد مرسی 2012 میں صدر منتخب ہوئے لیکن فوج نے ایک برس بعد ان کی حکومت کو ختم کر کے انھیں جیل میں بند کر دیا تھا۔

اقتدار سے علیحدہ کیے جانے کے بعد محمد مرسی پر الزام عائد کیا گیا کہ انھوں نے 2011 میں اسلامی شدت پسندوں کو جیل سے بھاگنے میں مدد کی جس پر انھیں سزائے موت دینے کا حکم جاری کیا گیا جسے ملک کی اعلیٰ ترین عدالت نے ختم کر کے ان پر دوبارہ مقدمہ چلانے کا حکم دیا تھا۔

محمد مرسی کے خلاف دارالحکومت قاہرہ میں فلسطینی جماعت حماس کے ساتھ رابطوں کے حوالے سے ایک جاسوسی کے
مقدمے کی کارروائی جاری تھی۔

محمد مرسی کون تھے؟

محمد مرسی 1951 میں ضلع شرقیا کے گاؤں ال ادوا میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے قاہرہ یونیورسٹی سے انجنیئرنگ کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد امریکہ سے پی ایچ ڈی مکمل کی۔

اخوان المسلیمن نے 2012 میں اپنے پسندیدہ امیدوار کے صدارتی امیدوار کی دوڑ چھوڑنے پر مجبور کیے جانے کے بعد محمد مرسی کو اپنا صدارتی امیدوار چنا۔ انتخاب میں کامیابی کے بعد محمد مرسی نے تمام مصریوں کا صدر بننے کے عزم کا اظہار کیا۔ البتہ ان کے نقادوں کا الزام تھا کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل کرنے میں ناکام رہے اور انھوں نے اسلام پسندوں کو سیاسی منظر نامے پر چھا جانے کے مواقعے فراہم کیے اور وہ ملکی معیشت کو اچھی طرح چلانے میں ناکام رہے۔

مصر کی فوج نے 30 جون 2013 کو محمد مرسی کو برطرف کر کے انھیں جیل میں بند کر دیا تھا-
جس نے ساری زندگی قید میں گزاری
اور جس نے اپنے ملک کو غلامی کی طویل تاریخ میں ایک سال ہی سہی آزاد رہنے کا موقع دیا
وہ امت کو آزادی کی لذت سے آشنا کرکے رخصت ہوگیا۔
سلامتی ہو آپ پر اور اللہ کی رحمت ہو
اللہ کے محبوب محمد مرسی ,آپ کی شہادت امت کو زندگی کا نیا سبق دے گی ان شاءاللہ
ظالموں کی آنکھیں کبھی ٹھنڈی نہ ہوں۔
اور مجاہدوں کے حوصلے کبھی سرد نہ پڑیں۔
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت مبارک ہو آپ کو۔
شہیدوں اور صدیقوں کی صحبت مبارک ہو آپ کو
آپ نے وعدہ پورا کر دکھایا۔ اللہ سے دعا ہے کہ کہ وہ آپ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آئے اور آپ کی ہمت و شجاعت ہم جیسے نہ اہل مسلمانوں کو کو عطا فرمائے آمین یا رب العالمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!