درگاہ آستانہ قادریہ بگدل میں ماہانہ حلقہ درس تصوف
بیدر:27/جون (اے ایس ایم) درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف میں ماہانہ حلقہ درس تصوف مورخہ 11/ ذی الحجہ م 30/جون 2023 بروزجمعہ صبح ٹھیک 11:00بجے تا قبل از وقت نماز عصر ڈاکٹر الحاج خلیفہ شاہ محمدادریس احمد قادری ”صاحب“ بگدلی سجادہ نشین کی نگرانی میں انعقاد عمل میں آئیگا۔ موصوف درس تصوف دینگے اور خصوصی دعاء فرمائیں گے۔ جلسہ کو اساتذہ اکرام دارالعلوم قادریہ بگدل شریف مخاطب کرینگے۔ جلسہ و درس تصوف کی کاروائی کاآغاز قرات کلام پاک سے ہوگا۔ ممتاز نعت خواں و طلباء و طالبات دارالعلوم قادریہ حمد، نعت اور منقبت کا نذرانہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ مریدین اور معتقدین سے شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔