بیدر: عیدگاہ سنی میں نمازِعید الاضحی صبح 9 بجے ہوگی
بیدر: 27/جون (اے ایس ایم) سید مبشر علی ابو معتمدعیدگاہ کمیٹی سنی بیدرکے ایک پریس نوٹ بموجب عامتہ المسلمین کواطلاع دی جاتی ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کے مطابق مورخہ10 /ذی الحجہ1444 ھ م 29/جون بروزجمعرات کو عیدالاضحی کا اعلان کیا ہے۔ اسی کے مطابق عیدالاضحی کی نمازعیدگاہ سنی بیدر میں صبح ٹھیک9:00 بجے ادا کی جائی گی۔ مولانا مفتی محمد عبدالجلیل قاسمی نمازعید کی امامت فرمائیں گے اور خطبہ دیں گے۔ عامۃ المسلمین سے گذارش کی گئی ہے کہ مذکورہ اوقات کا لحاظ کرتے ہوئے عیدکی نماز اداکرنے کیلئے عید گاہ بیدر تشریف لائیں۔اگر عید کے دن بارش ہو تو اپنے محلے کی مساجد میں نمازعیدادا کریں۔