ضلع بیدر سے

بگدل میں ایس آئی او کی جانب سے سیرت محمد ﷺ پر مضمون نویسی مقابلہ کا انعقاد

بیدر: 8/ ڈسمبر (اے این بی) محمد زبیر پاشاہ سکریٹری ایس آئی او بگدل یونٹ کی اطلاع کے مطابق ایس آئی او بگدل یونٹ کی جانب سے سیرت محمد ﷺ مہم کے ضمن میں مضمون نویسی مقابلہ جات منعقد کیا گیا۔ اس مقابلہ میں نمایاں مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات کی تقسیم عمل میں آئی۔ پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ ایس آئی او کرناٹکا کی جانب سے ریاستی سطح پر سیرت محمد ﷺ کے متعلق منائی گئی مہم کے ضمن میں مختلف پروگرامس مقامی سطح پر انجام دیے گئے۔

جس میں ہائی اسکول بگدل کے اردو و کنڑا میڈیم کے طلباء و طالبات نے ان مقابلوں میں حصہ لیا، جس میں مضمون نویسی مقابلہ میں انعام اول روبعیہ ناز نے حاصل کیا، دوسرا انعام سوندریا نے حاصل کیا، تیسرا انعام محمد قطب خان نے حاصل کیا۔ اسکے علاوہ سات طلباء کو ترغیبی انعامات سے نوازا گیا۔

اس موقع پر محمد نسیم الدین انجینئر ،(صدر ویلفیئر پارٹی بگدل) محمد مختار احمد (صدر مقامی ایس آئی او بگدل یونٹ) محمد شیخ محسن ،پرتاپ میترے سر،محمد ولی الدین، محمد زبیر غازی، دیگر افراد موجود تھے۔ ایس آئی او بگدل کے وابستگان نے پروگرامس کو کامیاب بنانےمیں اپنا بھرپور رول اداکیا۔

واضح رہے کہ ایس آئی او کی مقامی یونٹ نے اس مضمون نویسی مقابلے میں تقریبا چار زبانوں میں اس مقابلہ کو منعقد کیا تھا جس میں اردو، انگریزی، ہندی اور کنڑاشامل ہیں۔ اس مقابلے میں بالخصوص برادران وطن یعنی غیر مسلم طلبہ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت و تعارف کو پیش کرنے کی کوشش کی گئی، جس میں طلبہ نے بھی بڑی دلچسپی کے ساتھ اس مقابلہ میں حصہ لیا اور بہترین مظاہرہ پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ انعام یافتگان کو نقد رقم اور اسنادات سے نوازا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!