خبریںقومی

اپوزیشن کے اتحاد سے BJP میں کھلبلی، اگلے الیکشن میں ہار یقینی: ستیہ پال ملک

ستیہ پال ملک نے کہا کہ میں تمام لیڈروں سے کہہ رہا ہوں کہ آپ کو ای ڈی اور سی بی آئی کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ سچ کے ساتھ سخت جدوجہد کریں، آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی شکست یقینی ہے۔

نئی دہلی: جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے ایک بار پھر مودی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا ’’میں تمام لیڈروں سے کہہ رہا ہوں کہ آپ کو ای ڈی اور سی بی آئی کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ سچ کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کریں۔ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی شکست یقینی ہے۔ پھر مودی جی اور ان کے اتحادیوں کی تحقیقات کرا لینا۔‘‘

ستیہ پال ملک نے مزید کہا کہ اڈانی کے پاس وزیر اعظم کا پیسہ ہے۔ اپوزیشن کے اتحاد نے مودی حکومت میں کھلبلی مچا دی ہے۔ حکومتی مشینری کا غلط استعمال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈران کے گھروں پر چھاپے مار کر ہراساں کیا جا رہا ہے۔

مرکزی وزیر سنجیو بالیان کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بیان دیتے ہوئے ستیہ پال ملک نے کہا کہ ’کئی بار ان کے خاندان کو تھانے سے میں نے رہا کرایا ہے۔ سنجیو بالیان میں ہمت ہے تو وہ پارٹی چھوڑ کر کامیابی حاصل کر کے دکھائیں۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!