عیدگاہ حضرت اُجالے شاہ صاحبؒ سعیدآباد میں نمازِ عیدالاضحی ٹھیک7(سات) بجے ہوگی
حیدرآباد: 27/جون(پی این) سیدمحمدعبدالقادرناصر(نائب صدرانتظامی کمیٹی، مسجدوعیدگاہ) کی اطلاع کے بموجب عیدگاہ حضرت اُجالے شاہ صاحبؒ سعیدآباد میں نمازِ عیدالاضحی ٹھیک7(سات) بجے ادا کی جائے گی۔ حافظ وقاری شوکت اللہ غوری صاحب (امام مسجد اُجالے شاہؒ)خطبہ عید دیں گے۔حافظ وقاری محمدشرف الدین عمران(خطیب مسجد اُجالے شاہؒ) نماز عید کی امامت فرمائیں گے۔ نماز سے قبل جناب محمدعزیز الرحمن صاحب کا تلگو زبان میں مختصر خطاب ہوگا۔